the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہندو۔مسلم بھائی بھائی پروگرام کا انعقاد‘ریاستی وزیر داخلہ کی شرکت‘ برادر سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد۔4۔ ستمبر(پریس نوٹ)جہاں ایک نہیں بلکہ کئی مذاہب ہیں وہاں امن اور عوام میں اتحاد و محبت تو یقینی طور پر قائم رہنا چاہئیے لیکن وطن عزیز کے موجودہ حالات بالکل اس کے برعکس ہوتے جارہے ہیں۔اس کی وجوہات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے تاکہ ہمارے ملک کو امن اور محبت کے مرکز میں پھر ایک مرتبہ تبدیل کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار یو آئی آر سی کے جنرل سکریٹری برادر سراج الرحمن نے ’’ہندو۔مسلم بھائی بھائی‘‘کے عنوان پر مشیرآباد۔ بھولکپور میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام میں ریاستی وزیرداخلہ نائنی نرسمہا ریڈی‘ بی جے پی کے رکن اسمبلی لکشمن‘ڈی سی پی کملاسن ریڈی ‘ کارپوریٹر واجد حسین کے علاوہ کئی دیگر اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی ۔اس علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے اور اس کے افتتاح کیلئے بھی یہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ یونیورسل اسلامک ریسرچ سنٹر (یو آئی آر سی) کے صدر برادر شفیع اور جنرل سکریٹری برادر سراج الرحمن کو محکمہ پولیس کی جانب سے اس پروگرام کیلئے مدعو کیا گیا تھا کہ وہ تمام مذاہب کی روشنی میں لوگوں میں اتحاد اور محبت کو پروان چڑھائیں۔ اس موقع پر برادر سراج الرحمن نے کہا کہ ہندوستان میں مقدس قرآن مجید‘گیتا‘ ویداس اور بائبل جیسی کتابوں کی تعلیم دی جاتی ہے پھر بھی یہاں امن ‘ شانتی اور اتحاد کیوں نہیں ہے؟ انہوں نے اس کی وجوہات بتانے کے ساتھ ساتھ اسلام کا مکمل تعارف پیش کیا اور کہا کہ فسادیوں اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو پکڑنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور اگر کل یہی کیمرے خراب ہوجائیں گے تو پھر یہ سماج دشمن عناصر دوبارہ سرگرم ہوسکتے ہیں لیکن پورے سماج کو شروعات سے ہی اگر مذاہب کی اصل حقیقی تعلیمات سے جوڑ کر رکھ دیا جائے تو ہم ایک بہت ہی پرسکون اور متحد معاشرہ کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اللہ سبحانہ تعالی



ہر چیز کو ہر وقت دیکھ رہا ہے اس لیے سی سی ٹی وی کیمرے کام کریں یا خراب ہوجائیں‘ لیکن انسان کے تمام معاملات تو اللہ سبحانہ تعالی کے ریکارڈ میں رہیں گے۔ یعنی ہر انسان کے اچھے اور برے اعمال لکھے جارہے ہیں۔ آخرت کے خوف سے زندگی گذاریں گے تو کوئی فسادات نہیں ہوں گے۔ آخرت کا تصور ہر مذہب کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے۔ سراج الرحمن نے آخرت کے بارے میں قرآن مجید کے سورہ الانعام کی آیت نمبر 12 کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’تم کو اللہ قیامت کے روز جمع کرے گا ‘ اس میں کوئی شک نہیں ۔۔‘‘۔ہندو بھائیوں کو سمجھانے کیلئے انہوں نے گیتا کا بھی حوالہ دیا کہ ’’مرنے کے بعد اور ایک زندگی ہے وہاں جواب دینا ہوگا۔‘‘ حقیقت میں ہم خدا کو تسلیم کریں گے تو ہمارا رویہ کیسا ہونا چاہئیے‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے برادر سراج الرحمن نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ کو پیش کیا۔ اور پڑوسیوں ‘ رشتہ داروں کے حقوق بیان کیے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج شہ نشین پر تمام سیاسی قائدین کے ساتھ ساتھ سرکاری محکمہ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود ہیں‘میں اُن سے یہی گذارش کروں گا کہ تمام مذہبوں کے ماننے والوں کے درمیان اتحاد اور محبت کو فروغ دینے کیلئے کوشش تیز کرتے ہوئے ہماری نوجوان نسل کو برائیوں سے بچائیں۔ آج کی ٹکنالوجی کے باعث فائدوں سے زیادہ برائیاں بہت پھیل رہی ہیں ایسا اس لیے ہورہا ہے کہ ہمارے ہندوستانی بھائی اور بہنیں اپنے اپنے مذہب سے بالکل واقف نہیں ہیں اس لیے ٹکنالوجی کا ہمیں مکمل طور پر فائدہ نہیں مل پارہا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی ‘ڈی سی پی کملا ہاسن ریڈی اور بی جے پی کے رکن اسمبلی لکشمن نے تمام مذہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد اور محبت پر زور دیا ۔ ان قائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سراج الرحمن نے جن نظریات کو بیان کیا ہے ‘ اس پر اگر ہم عمل پیرا ہوجائیں تو یہ وطن عزیز کیلئے بڑی ہی اچھی بات ہوگی۔ امن اور اتحاد کے فروغ کیلئے ہم یو آئی آر سی کی خدمات سے استفادہ کرتے رہیں گے۔تفصیلات کیلئے 9885822474 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.